چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ریال میڈرڈ
چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ریال میڈرڈ میڈرڈ، 9 مئی (ہ س)۔ متبادل کھلاڑی
چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ریال میڈرڈ


چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ریال میڈرڈ

میڈرڈ، 9 مئی (ہ س)۔ متبادل کھلاڑی جوسیلو کے آخری لمحوں میں کئے گئے دو گول کی مدد سے ریال میڈرڈ نے بدھ کو بائرن میونخ کو 1-2 سے شکست دیکر تین سیشنوں میں دوسری بار چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

میچ میں بائرن 88ویں منٹ تک متبادل کھلاڑی الفانسو ڈیوس کے گول کی بدولت 0-1 سے آگے چل رہا تھا، لیکن اس کے بعد جوسیلو نے گول کیپر مینوئل نوئر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کر کے ریال میڈرڈ کو 1-1 سے برابر کر دیا۔

دو منٹ بعد جوسیلو نے اپنا دوسرا گول کر کے ریال میڈرڈ کو 1-2 سے فتح دلادی۔ ریال میڈرڈ نے 3-4 کے مجموعی اسکور کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کا پہلا مرحلہ 2-2 گول سے برابر رہا تھا۔

ریال میڈرڈ اب اپنے 15ویں چیمپئنز لیگ خطاب کے لیے 2 جون کو لندن میں بورشیا ڈورٹمنڈ کا مقابلہ کرے گا۔ 1997 کی یورپی چیمپیئن بوروسیا ڈورٹمنڈ نے منگل کو پیرس سینٹ جرمین کو مجموعی طور پر 0-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande