گھریلو شیئر بازار پر دباو جاری، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
گھریلو شیئر بازار پر دباو جاری، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ نئی دہلی، 9 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار
گھریلو شیئر بازار پر دباو جاری، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ


گھریلو شیئر بازار پر دباو جاری، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

نئی دہلی، 9 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ایک بار پھر دباو دکھائی دے رہا ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز ملا جلا رہا۔ سینسیکس معمولی اضافے کے ساتھ کھلنے میں کامیاب رہا، جبکہ نفٹی نے گراوٹ کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا۔ مارکیٹ کھلنے کے کچھ ہی دیر بعد فروخت کنندگان نے اپنا دباو بنا دیا جس کی وجہ سے دونوں انڈیکس مسلسل گرتے رہے۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.54 فیصد اور نفٹی 0.46 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں ہیرو موٹو کارپ، مہندرا اینڈ مہندرا، بجاج آٹو، آئشر موٹرز اور ٹاٹا موٹرز کے شیئرس 6.03 فیصد سے لیکر 1.50 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف لارسن اینڈ ٹوبرو، ڈیویز لیبارٹریز، ٹی سی ایس، ٹیک مہندرا اور بی پی سی ایل کے شیئرس 3.59 فیصد سے لیکر 1.44 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں 2,075 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 981 شیئرس منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 1,094 شیئر خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 10 شیئروں خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 20 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 16 حصص سبز نشان میں اور 34 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 33.10 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 73,499.49 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں فروخت کا دباو بن گیا جس کی وجہ سے انڈیکس نے سرخ نشان میں غوطہ لگا دیا۔ حالانکہ خریدار وقتاً فوقتاً خریداری کا زور بنانے کی کوشش کرتے رہے۔ لیکن فروخت کا دباو اتنا زیادہ تھا کہ اس انڈیکس کی گراوٹ میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 397.44 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 73,068.95 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کے برعکس این ایس ای کے نفٹی نے آج 77.70 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 22,224.80 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ایک مرتبہ یہ انڈیکس چھلانگ لگا کر سبز نشان میں 22,307.75 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ لیکن اس کے فوراً بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس کچھ ہی دیر میں سرخ نشان پر چلا گیا۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے میں مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 103.05 پوائنٹس گرکر 22,199.45 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande