وزیر اعظم مودی نے مادر ہند کے عظیم فرزند مہارانا پرتاپ کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 09 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مہارانا پرتاپ کو ان کی جینتی پر احترام کے ساتھ ی
وزیر اعظم مودی نے مادر ہند کے عظیم فرزند مہارانا پرتاپ کو خراج عقیدت پیش کیا


نئی دہلی، 09 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مہارانا پرتاپ کو ان کی جینتی پر احترام کے ساتھ یاد کیا۔ انہوں نے ایکس ہینڈل پر لکھا ہے”مادر ہند کے عظیم سپوت مہارانا پرتاپ کو ان کے یوم پیدائش پر سلام ۔ جرات، بہادری اور عزت نفس کی علامت مہارانا پرتاپ کو ان کے یوم پیدائش پر بصد احترام خراج عقیدت۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی مادر وطن کی حفاظت کے لیے وقف کر دی جو ملک کی ہر نسل کے لیے مشعل راہ رہے گی“۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کےعظیم فرزند مہارانا پرتاپ 9 مئی 1540 کو راجستھان کے میواڑ میں پیدا ہوئے تھے۔ مہارانا پرتاپ نے میواڑ کو مغلوں کے حملوں سے بچایا۔ آن، بان اور شان کے لیے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ یہاں تک کہ اگرچہ حالات انتہائی نامساعد تھے، انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔

1576 میں وادی ہلدی میں مہارانا پرتاپ اور مغل بادشاہ اکبر کے درمیان جنگ ہوئی۔ مہارانا پرتاپ نے اپنے 20 ہزار سپاہیوں کی طاقت اور محدود وسائل سے اکبر کی 85 ہزار سپاہیوں کی بڑی فوج کے خلاف کئی سال تک جنگ لڑی۔ اس جنگ میں زخمی ہونے کے باوجود مہارانا مغلوں کے ہتھے چڑھے نہیں تھے۔ 30 سال کی مسلسل کوششوں کے باوجود اکبر مہارانا پرتاپ کو گرفتار نہ کر سکا۔ بالآخر اسے مہارانا کو پکڑنے کا خیال ترک کرنا پڑا۔ مہارانا پرتاپ کا انتقال 19 جنوری 1597 کو ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ مہارانہ کی موت پر اکبر کی آنکھیں بھی نم ہو گئی تھیں۔

ہندوستھا ن سماچار


 rajesh pande