آئی پی ایل 2024 : ممبئی انڈینز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی
آئی پی ایل 2024 : ممبئی انڈینز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی نئی دہلی، 9 مئی (ہ س)۔
آئی پی ایل 2024: ممبئی انڈینز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی


آئی پی ایل 2024 : ممبئی انڈینز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی

نئی دہلی، 9 مئی (ہ س)۔ سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے بدھ کو لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو 2.10 اوور باقی رہتے دس وکٹوں سے ہرا دیا جس کے بعد ممبئی انڈینز آئی پی ایل 2024 میں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

ایل ایس جی کے خلاف جیت کے بعد حیدرآباد کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز 16-16 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ دو مقامات پر قابض ہیں۔

14 مئی کو ایل ایس جی اور دہلی کیپٹلس آمنے سامنے ہوں گے اور جیتنے والی ٹیم 14 پوائنٹس حاصل کرے گی۔ اگر ممبئی کی ٹیم اپنے باقی دو لیگ میچ جیت لیتی ہے تو وہ زیادہ سے زیادہ 12 پوائنٹس حاصل کر سکتی ہے جس سے وہ ٹاپ فور سے باہر ہوجائے گی۔ جمعرات کو ہارنے والی ٹیم کا بھی یہی حشر کا ہو گا، جب پنجاب کنگز کا مقابلہ دھرم شالہ میں رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا۔

ممبئی نے سیزن کا آغاز اپنے نئے کپتان ہاردک پانڈیا کی قیادت میں لگاتار تین ہار کے ساتھ کیا۔ حالانکہ انہوں نے اپنے اگلے چار میچوں میں سے تین جیتے، لیکن چار ہار نے ان کے پلے آف کے مواقع کو بری طرح متاثر کیا۔

جسپریت بمراہ ممبئی کے بہترین پرفارمرز میں سے ایک رہے ہیں۔ انہوں نے 12 میچوں کے بعد 6.20 کی اکانومی کے ساتھ 18 وکٹیں حاصل کیں اور وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ تاہم ٹیم کے دیگر گیندبازوں میں سے کوئی بھی اتنا کفایتی نہیں رہا اور ان کے بلے بازوں نے بھی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کوئی بھی 12 اننگز کے بعد 400 سے زیادہ اسکور نہیں کر سکا۔ تلک ورما 42.66 کی اوسط سے 384 رن بنا کر ان کے ٹاپ اسکورر ہیں، جب کہ سوریہ کمار یادو نو اننگز میں 334 رن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما 12 اننگز میں صرف 330 رن ہی بنا پائے ہیں۔

ہاردک کا بھی یہ سیزن خراب رہا ہے، انہوں نے 11 اننگز میں صرف 198 رن بنائے اور 10.58 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 11 وکٹیں حاصل کیں۔ روماریو شیفرڈ، محمد نبی اور نووان تشارا کو موقع دینے کے باوجود وہ اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ ان کا اسپن کا شعبہ ان کا کمزور نقطہ رہا ہے اور انہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک اپنی 68 میں سے صرف 13 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ جب کہ انہوں نے گھر پر اپنے چھ میں سے تین میچ جیتے، انہیں باہر کا وقت مشکل لگا، پانچ میں سے انہیں صرف ایک جیت پنجاب کنگز کے خلاف ملی۔

ان کے شروعاتی الیمنیشن کا مطلب ہے کہ ممبئی کا اپنے چھٹے آئی پی ایل خطاب کا انتظار جاری ہے، جس نے 2019 اور 2020 میں اپنا چوتھا اور پانچواں خطاب جیتا ہے۔ تب سے انہوں نے چار سیزن میں صرف ایک بار پلے آف میں جگہ بنائی ہے، وہ بھی 2023 میں۔ وہاں بھی انہیں کوالیفائر 2 میں گجرات ٹائٹنز نے باہر کر دیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande