گلوبل مارکیٹ سے ملے- جلے اشارے، ایشیا میں بھی ملا- جلا کاروبار
نئی دہلی، 09 مئی (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے- جلے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ امریکی مارکیٹ گزشتہ سیشن
Mixed signals from global market, mixed business in Asia


نئی دہلی، 09 مئی (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے- جلے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ امریکی مارکیٹ گزشتہ سیشن کے دوران دباو میں کاروبار کرنے کے بعد فلیٹ سطح پر بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں تیزی رہی۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج ملا- جلا کاروبار دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں مسلسل دباو¿ رہا، جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ انڈیکس فلیٹ سطح پر بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.03 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 5,187.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 0.18 فیصد کی کمی کے ساتھ 16,302.76 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ ڈاو جونز فیوچر بھی 0.12 فیصد گر کر 39,008.94 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

امریکی مارکیٹ کے برعکس گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں تیزی رہی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.48 فیصد اضافے کے ساتھ 8,354.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.69 فیصد چھلانگ لگا کر 8,131.41 پوائنٹس کی سطح پرگزشتہ سیشن کا کاروبار ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 18,498.38 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی مارکیٹ میں آج ملا- جلا کاروبار ہوتا نظر آ رہا ہے ۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 5 کے انڈیکس تیزی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ 4 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ گفٹ نفٹی 0.22 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 22,338.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.14 فیصد گر کر 20,671.49 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ کوسپی انڈیکس 0.88 فیصد کمی کے ساتھ 2,720.89 پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.49 فیصد کی کمی کے ساتھ 7,088.80 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

دوسری جانب نکئی انڈیکس 155.28 پوائنٹس یعنی 0.41 فیصد اضافے کے ساتھ 38,357.65 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ 1,377.86 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس نے آج بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ اس وقت یہ انڈیکس 227.90 پوائنٹس یعنی 1.24 فیصد اضافے کے ساتھ 18,541.76 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے ۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.90 فیصد اضافے کے ساتھ 3,156.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.05 فیصد اضافے کے ساتھ 3,266.18 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande