موتیہاری کے بدنام زمانہ کنال سنگھ کو عمر قید کی سزا
موتیہاری کے بدنام زمانہ کنال سنگھ کو عمر قید کی سزا مشرقی چمپارن، 9 مئی (ہ س)۔ اے کے 47 برآمدگی مع
موتیہاری کے بدنام زمانہ کنال سنگھ کو عمر قید کی سزا


موتیہاری کے بدنام زمانہ کنال سنگھ کو عمر قید کی سزا

مشرقی چمپارن، 9 مئی (ہ س)۔ اے کے 47 برآمدگی معاملے میں عدالت نے بدنام زمانہ مجرم کنال سنگھ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیوراج ترپاٹھی نے جدید ترین ہتھیاروں کی برآمدگی کے معاملے میں کنال سنگھ کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی ہے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے کنال کو مختلف دفعات کے تحت 42 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر کنال سنگھ کو اضافی سزا بھگتنی ہوگی۔

اس معاملے میں سیشن کیس نمبر 1028/2023 کی سماعت کے دوران ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر سبھاش چندر یادو نے عدالت میں 11 گواہوں کو پیش کرتے ہوئے استغاثہ کی طرف سے موقف پیش کیا۔ وہیں دفاع فریق کی طرف سے وکیل کنہیا پرساد سنگھ نے اپنا موقف پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ منگل 7 مئی کو عدالت نے کنال سنگھ کو مجرم قرار دیا تھا اور بدھ 8 مئی کو عدالت نے سزا کے نکتہ پر اپنا فیصلہ سنایا۔ اپنے فیصلے میں جج نے ملزم کنال کمار سنگھ کے خلاف 21 فوجداری مقدمات پر بحث کرتے ہوئے اسے تقریباً نصف درجن فوجداری اور آرمس ایکٹ کے مقدمات میں قصوروار پایا اور عمر قید کی سزا سنائی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اے کے 47 کی بازیابی کے معاملے میں پپرا کوٹھی تھانے کے اس وقت کے ایس آئی منوج کمار سنگھ نے پپرا کوٹھی تھانے میں مقدمہ نمبر 63/2023 درج کرایا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande