انڈیا کے لوگ انڈیا اتحاد کو اقتدار کی چابی سپرد کرنے والے ہیں: کمل ناتھ
انڈیا کے لوگ انڈیا اتحاد کو اقتدار کی چابی سپرد کرنے والے ہیں: کمل ناتھ بھوپال، 9 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پ
انڈیا کے لوگ انڈیا اتحاد کو اقتدار کی چابی سپرد کرنے والے ہیں: کمل ناتھ


انڈیا کے لوگ انڈیا اتحاد کو اقتدار کی چابی سپرد کرنے والے ہیں: کمل ناتھ

بھوپال، 9 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات 2024 میں تین مرحلوں میں ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ کے تین مراحل کی تکمیل کے بعد بی جے پی اور کانگریس کے درمیان زبانی جنگ چھڑ گئی ہے۔ دونوں پارٹیاں اپنی جیت کے دعوے کر رہی ہیں۔ ادھر مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے جیت کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا کے لوگ اقتدار کی چابی انڈیا اتحاد کے حوالے کرنے جا رہے ہیں۔

کمل ناتھ نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا، ’’بی جے پی شروع سے اس انتخاب کو مدعوں سے بھٹکانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن بھٹکاتے بھٹکاتے اب خود ہی بھٹک گئی ہے۔ اس لوک سبھا الیکشن میں عوام کا ذہن اب واضح ہو گیا ہے۔ کمل ناتھ نے دعویٰ کیا کہ انڈیا کے لوگ اقتدار کی چابی انڈیا اتحاد کے حوالے کرنے والے ہیں۔ بی جے پی کی قیادت کسانوں، نوجوانوں، خواتین، سرکاری ملازمین، دلتوں، پسماندہ طبقات، قبائلیوں، اقلیتوں یا ملک کے کسی دوسرے طبقے کے بارے میں کوئی پالیسی یا ارادہ واضح نہیں کر پارہی ہے۔ ہندوستان کے لوگ ایسی گمراہ پارٹی سے ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔ جئے کانگریس، وجے کانگریس‘‘۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande