ڈپٹی کمشنر جموں نے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے کئی اسپتالوں کا دورہ کیا
جموں، 9 مئی (ہ س): ضلع جموں کے ڈپٹی کمشنر سچن کمار ویشیا نے سرکاری آیورویدک اسپتال جموں اور سرکاری
ڈپٹی کمشنر جموں نے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے کئی اسپتالوں کا دورہ کیا


جموں، 9 مئی (ہ س): ضلع جموں کے ڈپٹی کمشنر سچن کمار ویشیا نے سرکاری آیورویدک اسپتال جموں اور سرکاری اسپتال سروال کا اچانک معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات تسلی بخش پائی جبکہ کچھ بے ضابطگیوں کو نوٹ کیا۔عملے کے بعض ارکان کی حاضری کے حوالے سے بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئیں جبکہ اسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور سینیٹری پروٹوکول پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ڈی سی نے ان رپورٹس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ۔جس میں ڈی سی کو اطلاع ملی کہ سروال اسپتال کے کچھ ڈاکٹر ادویات کے جنرک نام یا نمکیات تجویز کرنے کے بجائے مریضوں کو برانڈڈ ادویات تجویز کر رہے ہیں۔اس معاملے میں فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈی سی نے قصوروار اہلکاروں کو وضاحتی نوٹس جاری کیے، جن سے شناخت شدہ مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک مقررہ مدت کے اندر ان سے جواب طلب کیا گیا۔

اصغر/ہندوستھان سماچار/عبد الواحد


 rajesh pande