خام تیل 84 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی، 09 مئی (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو جاری ہے۔ برینٹ کروڈ
Crude oil at $84 per barrel, petrol and diesel prices stable


نئی دہلی، 09 مئی (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 84 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 80 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے جبکہ ڈیزل 87.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے جبکہ ڈیزل 92.15 روپے، کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے جبکہ ڈیزل 90.76 روپے، چنئی میں پٹرول 100.75 روپے جبکہ ڈیزل 92.34 فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی کاروبار میں برینٹ کروڈ 0.34 ڈالر یعنی 0.41 فیصد اضافے کے ساتھ 83.92 ڈالر فی بیرل پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ بھی 0.42 ڈالر یعنی 0.53 فیصد اضافے کے ساتھ 79.41 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande