صرافہ بازار کی تیزی پر بریک، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کچھ گراوٹ
نئی دہلی، 09 مئی (ہ س)۔ مسلسل تین دن تک تیزی کا رجحان دکھانے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں آج کمی دکھ
Break on bullion market, decline in gold & silver prices


نئی دہلی، 09 مئی (ہ س)۔ مسلسل تین دن تک تیزی کا رجحان دکھانے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں آج کمی دکھائی دے رہی ہے۔ ملک کی بیشتر صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمت میں 100 سے 150 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس گراوٹ کی وجہ سے 24 کیرٹ سونا 72,260 روپے اور 72,410 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا 66,240 روپے سے 66,390 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ سونے کی طرح چاندی میں بھی آج کمزوری دکھائی دے رہی ہے۔ اس کمزوری کی وجہ سے آج دہلی کے صرافہ بازار میں چاندی 84,900 روپے فی کلو کی سطح پر کاروبار کر رہی ہے۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 72,410 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 66,390 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 72,260 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 66,240 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں چنئی میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 72,320 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 66,290 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ احمد آباد میں آج 24 کیرٹ سونا 72,340 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 66,290 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 72,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے اور 22 کیرٹ سونا 66,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

لکھنو¿ کے صرافہ بازارمیں آج 24 کیرٹ سونا 72,410 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 66,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت بڑھ کر 72,310 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 66,290 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح جے پور میں 24 کیرٹ سونا 72,410 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 66,390 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازار وں میں بھی آج سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ ان تین ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں، 24 کیرٹ سونا آج 72،380 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ ساتھ ہی ان تینوں شہروں کے صرافہ بازار وں میں 22 کیرٹ سونا 66,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande