سمر کیمپ کے دوران اسکول میں لگی آگ، موقع پر موجود لوگوں نے بچوں کو بچایا
سمر کیمپ کے دوران اسکول میں لگی آگ، موقع پر موجود لوگوں نے بچوں کو بچایا گوالیار، 9 مئی (ہ س)۔ شہر
سمر کیمپ کے دوران اسکول میں لگی آگ، موقع پر موجود لوگوں نے بچوں کو بچایا


سمر کیمپ کے دوران اسکول میں لگی آگ، موقع پر موجود لوگوں نے بچوں کو بچایا

گوالیار، 9 مئی (ہ س)۔ شہر کے پڑاو تھانہ علاقے میں واقع ایک اسکول میں جمعرات کی صبح 11 بجے سمر کیمپ کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔ اسکول کے بچے سمر کیمپ کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے افراتفری مچ گئی۔ حالانکہ بچوں کو آگ سے بچا لیا گیا تاہم چھ بچے پھنس گئے۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور بچوں کو بحفاظت باہر نکالا۔

یہ واقعہ پڑاو تھانہ علاقہ کے کانتی نگر میں پیش آیا۔ یکم مئی سے یہاں کے ایک نجی اسکول میں سمر کیمپ جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسکول کے پورچ میں کھڑے الیکٹرک اسکوٹر میں آگ لگ گئی۔ غنیمت رہی کہ حادثے میں کسی بچے کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہوا۔ اس کے ساتھ ہی موقع پر موجود لوگوں اور اساتذہ نے مل کر بچوں کو بحفاظت بروقت اسکول کے احاطے سے باہر نکالا جس کی وجہ سے کسی بھی بچے کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اسکول کے احاطے میں ہی الیکٹرک اسکوٹر کو چارج کیا جا رہا تھا، جس میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کچھ ہی دیر میں دوسرے کمروں تک پہنچ گئی۔ آگ لگنے کے بعد لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande