فرسٹ سرو، اے آئی ٹی اے نے معذور کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے کےلئے کی شراکت داری
نئی دہلی ، 8 مئی (ہ س)۔ این جی او فرسٹ سرو نے حال ہی میں یہاں کے ڈی ایل ٹی اے اسٹیڈیم میں 24 سے 27
فرسٹ سرو


نئی دہلی ، 8 مئی (ہ س)۔

این جی او فرسٹ سرو نے حال ہی میں یہاں کے ڈی ایل ٹی اے اسٹیڈیم میں 24 سے 27 اپریل تک اے آئی ٹی اے وہیل چیئر ٹینس چمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا ، جو کہ ہندوستان میں ٹینس کے کھیل کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ریان پنج کی قیادت میں فرسٹ سرومعذور افراد کے لیے قابل رسائی کھیلوں کی وکالت کرنے میں سب سے آگے رہا ہے۔ رکاوٹوں کو توڑنے اور کھلاڑیوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کا تنظیم کا مشن پورے ملک میں گونج رہا ہے ،اے آئی ٹی اے وہیل چیئر ٹینس چیمپئن شپ ہندوستانی ٹینس کے منظر نامے میں ایک اہم ایونٹ کے طور پر ابھری ہے۔

چمپئن شپ میں 3.5 لاکھ روپے کی انعامی رقم تھی اور ہندوستان بھر سے ٹاپ رینک والے وہیل چیئر ٹینس کھلاڑی حصہ لے رہے تھے۔ کارتک کے اور شلپا کے پی جیسے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور قومی سطح پر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ چمپئن شپ کا افتتاح راجیہ سبھا کے رکن سدھانشو ترویدی نے کیا۔ریان پنز نے کہا ’ میں اے آئی ٹی اے وہیل چیئر ٹینس چمپئن شپ کے ساتھ تعاون کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں تاکہ ٹینس کے ذریعے رسائی اور بااختیار بنایا جا سکے۔ اس اقدام کا مرکز سماجی اثرات اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے گہری وابستگی ہے۔ ٹینس کی عالمی اپیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اے آئی ٹی اے وہیل چیئر ٹینس چیمپئن شپ اور فرسٹ سرو این جی او کا مقصد ایک نئی نسل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو اپنی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande