تمل ناڈو کے پہلے بی جے پی ایم ایل اے ویلیوتھم کا انتقال، وزیر اعظم نے غم کا اظہار کیا
نئی دہلی، 08 مئی (ہ س)۔ سماجی کارکن اور تمل ناڈو کے پہلے بی جے پی ایم ایل اے سی ویلیوتھم کا آج انت
تمل ناڈو کے پہلے بی جے پی ایم ایل اے ویلیوتھم کا انتقال، وزیر اعظم نے غم کا اظہار کیا


نئی دہلی، 08 مئی (ہ س)۔

سماجی کارکن اور تمل ناڈو کے پہلے بی جے پی ایم ایل اے سی ویلیوتھم کا آج انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویلیوتھم کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر لکھا کہ وہ تمل ناڈو کے پہلے بی جے پی ایم ایل اے تھیرو سی ویلیوتھم کے انتقال سے غمزدہ ہیں۔ ان جیسے لوگ ہی ہیں جنہوں نے تمل ناڈو میں ہماری پارٹی کی تعمیر کی اور ہمارے ترقیاتی ایجنڈے کو لوگوں کے سامنے بیان کیا۔ انہیں غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے لیے ان کی فکر کے لیے بھی یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔

قابل ذکر ہے کہ ویلیوتھم نے 1996 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں پدمانابھاپورم سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ تمل ناڈو اسمبلی کے لیے منتخب ہونے والے پہلے بی جے پی رکن تھے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande