شیکھر سمن ہماچل پردیش کے منڈی میں کنگنا کے لیے مہم چلائیں گے
اس وقت پورے ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کی گرما گرمی جاری ہے۔ اس الیکشن میں کئی اداکار بھی امیدوا
شیکھر سمن ہماچل پردیش کے منڈی میں کنگنا کے لیے مہم چلائیں گے


اس وقت پورے ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کی گرما گرمی جاری ہے۔ اس الیکشن میں کئی اداکار بھی امیدوار کے طور پر کھڑے ہیں۔ ان اداکاروں میں کنگنا رناوت ایک اہم نام ہے۔ وہ ہماچل پردیش کے منڈی علاقے میں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ اداکار شیکھر سمن نے 07 مئی کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

سب جانتے ہیں کہ کنگنا شیکھر سمن کے بیٹے ادھین کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ بعد میں دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ اب ادھین کے والد یعنی شیکھر اور کنگنا بھارتیہ جنتا پارٹی میں سرگرم ہیں۔ کیا اس وقت شیکھر سمن کنگنا کی انتخابی مہم کے لیے میدان میں اتریں گے؟ جب یہ سوال پوچھا گیا تو شیکھر نے کہا، ''اگر وہ مجھے بلائیں گی تو میں کیوں نہیں جاو¿ں گا؟ یہ میرا حق بھی ہے اور فرض بھی۔

کنگنا رناوت ہماچل پردیش کے منڈی پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کی امیدوار ہیں۔ کنگنا اس وقت اپنی پروموشن کے لیے کئی جگہوں کا سفر کر رہی ہیں اور لوگوں سے مل رہی ہیں۔ حیرانی کی بات نہیں ہے اگر مستقبل میں کنگنا اور شیکھر ایک ہی اسٹیج پر بی جے پی کے لیے مہم چلاتے نظر آئیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande