شمالی کمان فوج کے سربراہ نے پونچھ ضلع میں ایل او سی کا دورہ کیا ۔
جموں ،8 مئی (ہ س)،شمالی کمان فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے وائٹ نائٹ کور کے سرب
Army


جموں ،8 مئی (ہ س)،شمالی کمان فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے وائٹ نائٹ کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا کے ساتھ پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ فرنٹ لائن یونٹوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔آرمی کمانڈروں کا پونچھ کا دورہ پونچھ ضلع کے سرنکوٹ میں آئی اے ایف کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کے چند دن بعد آیا ہے جس میں ایک آئی اے ایف اہلکار شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔ شمالی فوج کے کمانڈر نے مشکل حالات میں فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور انہیں حوصلہ بلند رکھنے کی تلقین کی۔آرمی کمانڈرز نے شمالی کمان کے سربراہ کو کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ اندرونی علاقوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے فوج کے جوانوں کو دشمن کی کسی بھی سرگرمی کو ناکام بنانے کے لئے تال میل سے کام کرنے کی ہدایت دی ۔اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام


 rajesh pande