گریٹر کیلاش جموں میں زمین کے تنازعے میں مارے گئے اوتار سنگھ کی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آخری رسومات ادا کی گئیں ۔
جموں ،8 مئی (ہ س)،جموں کے گریٹر کیلاش علاقے میں 30 اپریل کو زمینی تنازعہ میں ہوئی جھڑپ کے دوران ما
گریٹر کیلاش جموں میں زمین کے تنازعے میں مارے گئے اوتار سنگھ کی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آخری رسومات ادا کی گئیں ۔


جموں ،8 مئی (ہ س)،جموں کے گریٹر کیلاش علاقے میں 30 اپریل کو زمینی تنازعہ میں ہوئی جھڑپ کے دوران مارے گئے اوتار سنگھ کی مناسب حفاظتی انتظامات کے درمیان جوگی گیٹ میں آخری رسومات ادا کی گئیں ۔پولیس نے اس معاملے میں اب تک سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں بدنام زمانہ لینڈ مافیا رویندر گپتا عرف گولا شاہ اور سابق ایس ایس پی شیخ محمود شامل ہیں۔پولیس کی ایک ٹیم نے گزشتہ روز گرفتار ملزمان کے گھر سے جرائم میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی تھیں اور جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ اور دیگر ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے تھے۔قابل ذکر ہے کہ 30 اپریل کو گریٹر کیلاش محلہ میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس میں ایک اوتار سنگھ ولد بلبیر سنگھ کے سر پر لوہے سے حملہ کرنے کے بعد وہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی حالت میں سنگھ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔متوفی کی آج آخری رسومات ادا کی گئیں۔آخری رسومات میں متوفی کے بیرون ملک میں مقیم اہل خانہ آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لئے جموں پہنچے۔

اصغر/ہندوستھان سماچار

/سلام


 rajesh pande