وزیر اعظم مودی نے احمد آباد میں اپنا ووٹ ڈالا
وزیر اعظم مودی نے احمد آباد میں اپنا ووٹ ڈالا احمد آباد، 7 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر
وزیر اعظم مودی نے احمد آباد میں اپنا ووٹ ڈالا


وزیر اعظم مودی نے احمد آباد میں اپنا ووٹ ڈالا

احمد آباد، 7 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور اسٹار کیمپینر وزیر اعظم نریندر مودی نے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے آج یہاں ایک پولنگ بوتھ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ان کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی نظر آئے۔

اس سے پہلے آج مودی نے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں حصہ لینے والے ہم وطنوں سے ایک نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم مودی نے صبح ایکس ہینڈل پر پوسٹ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’میں تیسرے مرحلے کے تمام ووٹروں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔ آپ سب کی فعال شراکت جمہوریت کے اس تہوار کی رونق میں مزید اضافہ کرے گی۔‘‘

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande