کولکاتا میں خراب موسم کی وجہ سے کے کے آر چارٹر فلائٹ کو گوہاٹی ڈائیورٹ کیا گیا
کولکاتا میں خراب موسم کی وجہ سے کے کے آر چارٹر فلائٹ کو گوہاٹی ڈائیورٹ کیا گیا کولکاتا، 7 مئی (ہ س)
کولکاتا میں خراب موسم کی وجہ سے کے کے آر چارٹر فلائٹ کو گوہاٹی ڈائیورٹ کیا گیا


کولکاتا میں خراب موسم کی وجہ سے کے کے آر چارٹر فلائٹ کو گوہاٹی ڈائیورٹ کیا گیا

کولکاتا، 7 مئی (ہ س)۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی چارٹر فلائٹ کو پیر کی شام کولکاتا میں خراب موسم کی وجہ سے گوہاٹی ڈائیورٹ کیا گیا۔

شریس ایر کی رہنمائی والی کے کے آر کی ٹیم اتوار کو لکھنؤ کے ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو 98 رنوں سے شکست دینے کے بعد کولکاتا واپس جا رہی تھی۔

کے کے آر نے اپنے آفیشل ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر سفری اپ ڈیٹ دیا اور لکھا کہ وہ فی الحال گوہاٹی ہوائی اڈے کے ٹرمیک پر کھڑے ہیں۔

کے کے آر نے ٹویٹر پر لکھا، ’’ٹریول اپ ڈیٹ: لکھنؤ سے کولکاتا جانے والی کے کے آر کی چارٹر فلائٹ کو خراب موسم کی وجہ سے گوہاٹی ڈائیورٹ کیا گیا۔ فلائٹ فی الحال گوہاٹی ہوائی اڈے کے ٹرمک پر کھڑی ہے۔ مزید اپ ڈیٹس جلد ہی دی جائیں گی۔‘‘

کولکاتا واقع فرنچائز ہفتہ کو کولکاتا کے مشہور ایڈن گارڈنز میں آئی پی ایل 2024 میں اپنے آنے والے میچ میں ممبئی انڈینز (ایم آئی) سے مقابلہ کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande