تاشقند میں ازبکستان کے خلاف دو دوستانہ میچ کھیلے گی ہندوستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم
تاشقند میں ازبکستان کے خلاف دو دوستانہ میچ کھیلے گی ہندوستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم نئی دہلی، 7 مئی (
تاشقند میں ازبکستان کے خلاف دو دوستانہ میچ کھیلے گی ہندوستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم


تاشقند میں ازبکستان کے خلاف دو دوستانہ میچ کھیلے گی ہندوستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم

نئی دہلی، 7 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی سینئر خواتین ٹیم 31 مئی اور 4 جون کو تاشقند میں ازبکستان کے خلاف آئندہ فیفا ویمنز انٹرنیشنل میچ ونڈو کے دوران دو دوستانہ میچ کھیلے گی۔ ہیڈ کوچ لنگم چاوبا دیوی نے پیر 6 مئی 2024 کو 30 کھلاڑیوں کی ممکنہ فہرست کا اعلان کیا جو 16 مئی سے حیدرآباد میں شروع ہونے والے قومی ٹیم کے کیمپ میں شامل ہوں گے۔

دو ہفتے کا تربیتی کیمپ حیدرآباد میں سری ندھی دکن ایف سی کے دکن ایرینا میں منعقد ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم 29 مئی کو ازبکستان روانہ ہوگی۔ ہندوستان نے آخری بار فروری میں ترک خواتین کپ کے دوران حصہ لیا تھا، جہاں وہ الانیا میں کوسووو کے خلاف رنر اپ رہی تھا۔ ہندوستان کا آخری بار نومبر 2023 میں اے ایف سی خواتین کے اولمپک کوالیفائر راونڈ 2 میں ازبکستان سے مقابلہ ہوا تھا، جو تاشقند میں ہی منعقد ہوا تھا۔ اس موقع پر میزبان ٹیم 0-3 سے جیت گئی تھی۔ فیفا کی عالمی درجہ بندی میں ہندوستان اس وقت 66 ویں نمبر پر ہے جبکہ ازبکستان 48 ویں نمبر پر ہے۔

ہندوستانی سینئر خواتین ٹیم کے حیدرآباد کیمپ کے لیے 30 رکنی ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست:

گول کیپر: انشیکا، میبام لنتھوانگمبی دیوی، موئرانگتھیم مونالیشا دیوی، نندنی، پائل رمیش بسودے، شریا ہڈا۔

ڈیفنڈرز: ارونا بیگ، استم اوراوں، ہیمم شلکی دیوی، جولی کشن، لوئیٹونگ بام آشلتا دیوی، سنجو، سوروکھیبم رنجنا چانو، تھونااوجم کرٹینا دیوی، وانگکھیم لنتھونگمبی دیوی۔

مڈ فیلڈرز: انجو تمانگ، کارتیکا انگموتھو، نااوریم پرینکا دیوی، پوترا مروگیسن، سنگیتا بسفور۔

فارورڈز: جیوتی، کاجول ہیوبرٹ ڈی سوزا، کرشمہ پروشوتم شرووئیکر، کاویہ پکیریسامی، لنڈا کوم سرٹو، منیشا، نیہا، پیاری زاکسا، سندھیا رنگناتھن، سومیا گگولوتھ۔

تاشقند میں ہندوستانی خواتین کی سینئر ٹیم کے دوستانہ میچ:

31 مئی: ازبکستان بمقابلہ ہندوستان

4 جون: ازبکستان بمقابلہ ہندوستان

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande