ضلع ریاسی میں مکمل دستاویزات کے بغیر کسی بھی گاڑی کو چلنے نہیں دیا جائے گا:اے آر ٹی او
جموں ،6 مئی (ہ س)۔ ضلع ریاسی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے لئے اچھی خبر نہ
ضلع ریاسی میں مکمل دستاویزات کے بغیر کسی بھی گاڑی کو چلنے نہیں دیا جائے گا:اے آر ٹی او


جموں ،6 مئی (ہ س)۔

ضلع ریاسی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے لئے اچھی خبر نہیں ہے۔ اے آر ٹی او ریاسی ترامنی شرما نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر دستاویزات کے گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں اور ان کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اے آر ٹی او نے کہا کہ مسافروں کو پریشان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مکمل دستاویزات نہ رکھنے والی گاڑی کا پرمٹ منسوخ کرنے کے بعد گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اے آر ٹی او نے پونی کے علاقے بارہ داری اور تلوارہ میں ناکہ بندی کرکے سڑک پر چلنے والی کئی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بعض ڈرائیوروں کے چالان بھی جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پونی کے علاقے میں بغیر دستاویزات کے چلنے والی کچھ گاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیور گاڑیوں کی مکمل دستاویزات اپنے پاس نہیں رکھیں گے وہ گاڑیوں کو سڑک پر نہیں چلنے دیں گے۔ ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ سے متعلق ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے لیے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پریشر ہارن بجانے والے ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے پریشر ہارن بند کر دیں۔ معائنہ کے دوران اگر کسی گاڑی میں پریشر ہارن پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

اصغر/ہندوستھان سماچار

/محمد


 rajesh pande