بہار میں آئندہ پانچ دنوں تک بیشتر علاقوں میں تیز آندھی، بارش کا امکان
پٹنہ، 06 مئی (ہ س)۔ بہار میں موسم کا مزاج بدل گیا ہے۔ پیر کے روز سے آئندہ پانچ دنوں تک بہار کے ب
بہار میں آئندہ پانچ دنوں تک بیشتر علاقوں میں تیز آندھی ۔ بارش کا امکان


پٹنہ، 06 مئی (ہ س)۔

بہار میں موسم کا مزاج بدل گیا ہے۔ پیر کے روز سے آئندہ پانچ دنوں تک بہار کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری تک گر سکتا ہے ۔

پٹنہ موسمیاتی مرکز کے مطابق ، پیرکے روز شمالی بہار میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران تیز ہوا 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے ۔ منگل کے روز پٹنہ سمیت ریاست کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور بارش ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

آندھی اور بارش کے امکان کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے لوگوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کسانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کی حفاظت کریں۔ آئی ایم ڈی نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ آسمانی بجلی یا گرج کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد


 rajesh pande