دن بھر کے اتار- چڑھاو کے بعد فلیٹ سطح پر بند ہوا شیئر بازار، سرمایہ کاروں کو 2.83 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان
نئی دہلی، 06 مئی (ہ س)۔گھریلو شیئر مارکیٹ میں پیر کو دن بھر افراتفری کا ماحول رہا۔ دن بھر کے کاروبار
Stock market closed at flat level after day long fluctuations


نئی دہلی، 06 مئی (ہ س)۔گھریلو شیئر مارکیٹ میں پیر کو دن بھر افراتفری کا ماحول رہا۔ دن بھر کے کاروبار کے بعد شیئر بازار ملے -جلے نتائج کے ساتھ فلیٹ سطح پر بند ہوا۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی لیکن منافع وصولی کے دباو کی وجہ سے، سینسیکس اور نفٹی کی نقل و حرکت میں دن بھر اتار- چڑھاو¿ ہوتا رہا۔ پورے دن کی تجارت کے بعد، سینسیکس 0.02 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا اور نفٹی 0.15 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

آج کے کاروبار کے دوران آئی ٹی، رئیلٹی، آٹو موبائل اور پرائیویٹ بینک سیکٹرز کے شیئرس میں خریداری ہوتی نظر آئی ہے۔ اسی طرح ہیلتھ کیئر اور ایف ایم سی جی انڈیکس بھی اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ آئل اینڈ گیس، کنزیومر ڈیوریبلز، پاور اور پی ایس یو بینک انڈیکس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ براڈر مارکیٹ میں بھی مسلسل دباو¿ رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.95 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کا کاروبار 1.06 فیصد کی کمزوری کے ساتھ ختم کیا۔

آج، بازار کی کمزوری کی وجہ سے، اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی سرمایے میں 3.25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج کے کاروبار کے بعد بی ایس ای لسٹڈ کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 403.41 لاکھ کروڑ (عارضی) رہ گئی۔ گزشتہ ہفتے کے آخری تجارتی دن یعنی جمعہ کو ان کا بازار سرمایہ 406.24 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت سے تقریباً 2.83 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آج، دن کے کاروبار کے دوران بی ایس ای میں 4,093 ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ جن میں سے 1,292 شیئرز کے اضافے کے ساتھ بند ہوئے ، 2,629 شیئرس کی قیمتوں میں کمی جبکہ 172 شیئرز بغیر کسی اتار چڑھاو کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 2,269 شیئرس میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 624 شیئرس منافع کمانے کے بعد سبز نشان پر اور 1,645 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان پر بند ہوئے۔ سینسیکس کے 30 شیئروں میں سے 15 شیئرس فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 15 شیئرس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے، جب کہ نفٹیکے شیئروں میں سے 24 شیئرس سبز اور 26 اسٹاک سرخ نشان میں بند ہوئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 318.53 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 74,196.68 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس 481.54 پوائنٹس کے اضافے سے 74,359.69 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں منافع وصولی شروع ہوئی جس کی وجہ سے اس انڈیکس میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ دن بھر بازار میں خریداروں اورفروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی رسہ کشی چلتی رہی ۔ فروخت کے دباو¿ میں، یہ انڈیکس 91.86 پوائنٹس کی کمی سے 73,786.29 پوائنٹس پر آگیا۔ کاروبار کے اختتام پر، خریداروں کی حمایت حاصل کرنے کے بعد، سینسیکس سرخ نشان سے بحال ہوا اور 17.39 پوائنٹس کے علامتی اضافے کے ساتھ 73,895.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 85.75 پوائنٹس چھلانگ لگائی اور 22,561.60 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس میں 112.95 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور خریداری کی حمایت کے باعث 22,588.80 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد مندی کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس کچھ ہی دیر میں سرخ نشان میں چلا گیا۔ فروخت کے دباو¿ میں، یہ انڈیکس 66.40 پوائنٹس کی کمی سے 22,409.45 پوائنٹس پر آگیا۔ دن بھر خرید و فروخت کے بعد نفٹی 33.15 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 22,442.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پورے دن کی تجارت کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے اسٹاکس میں، برٹانیہ 6.68 فیصد، کوٹک مہندرا 5.02 فیصد، ٹی سی ایس 2.02 فیصد، ہندوستان یونی لیور 1.77 فیصد اور مہندرا اینڈ مہندرا 1.46 فیصد اضافے کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 گینرس کی فہرست میں شامل رہے ۔ دوسری طرف، ٹائٹن کمپنی 7.18 فیصد، اڈانی انٹرپرائزز 3.96 فیصد، بی پی سی ایل 3.11 فیصد، کول انڈیا 2.95 فیصد اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا 2.85 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 لوزرز کی فہرست میں شامل رہے ۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande