سکھ مخالف فسادات: ٹائٹلر عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، پانچ دن تک اسپتال میں داخل
نئی دہلی ، 06 مئی (ہ س)۔ سکھ مخالف فسادات سے متعلق پلبنگش گوردوارہ تشدد کیس میں جگدیش ٹائٹلر پیر ک
سکھ مخالف فسادات: ٹائٹلر عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، پانچ دن تک اسپتال میں داخل


نئی دہلی ، 06 مئی (ہ س)۔

سکھ مخالف فسادات سے متعلق پلبنگش گوردوارہ تشدد کیس میں جگدیش ٹائٹلر پیر کو راو¿س ایونیو عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ ورون کمار نے عدالت کو بتایا کہ ٹائٹلر پھیپھڑوں میں سنگین انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ پانچ دنوں سے پارک اسپتال میں داخل ہیں۔ اس کے بعد خصوصی جج راکیش سیال نے سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔آج ٹائٹلر کی جانب سے جگدیش ٹائٹلر کے خلاف الزامات طے کرنے کے معاملے پر دلائل پیش کیے جانے تھے، لیکن نہ تو جگدیش ٹائٹلر کے اہم وکیل مانو شرما پیش ہوئے اور نہ ہی سی بی آئی کا کوئی وکیل پیش ہوا۔ عدالت نے جگدیش ٹائٹلر کو 10 اگست 2023 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دی تھی۔ جگدیش ٹائٹلر نے سیکورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت میں حاضر ہونے کی اجازت مانگی تھی۔

4 اگست 2023 کو ، راو¿س ایونیو کورٹ کی سیشن کورٹ کے خصوصی جج وکاس ڈھل نے جگدیش ٹائٹلر کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر پیشگی ضمانت کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے 26 جولائی 2023 کو جگدیش ٹائٹلر کے خلاف دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں ٹائٹلر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147، 109 اور 302 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق ٹائٹلر نے ہجوم کو اکسایا تھا جس کے بعد ہجوم نے پلبنگش میں گرودوارہ کو آگ لگا دی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande