پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم پر ہورہی میٹنگ میں بھی نہیں پہنچے کے کے پاٹھک، یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے ساتھ ہے میٹنگ
پٹنہ، 6 مئی(ہ س)۔ محکمہ تعلیم اور راج بھون کے درمیان اختلافات اب بھی جاری ہیں۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے
پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم پر ہورہی میٹنگ میں بھی نہیں پہنچے کے کے پاٹھک، یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے ساتھ ہے میٹنگ


پٹنہ، 6 مئی(ہ س)۔

محکمہ تعلیم اور راج بھون کے درمیان اختلافات اب بھی جاری ہیں۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم پر آج محکمہ تعلیم اور بہار کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی میٹنگ طلب کی گئی۔ یہ میٹنگ پٹنہ کے موریہ ہوٹل میں بلائی گئی تھی۔ ایک بار پھر محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک نے آج کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

اس سے پہلے بھی کے کے پاٹھک کو گورنر کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں بلایا گیا تھا ، لیکن اس میٹنگ میں بھی کے کے پاٹھک راج بھون نہیں گئے تھے۔ گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر نے آج پٹنہ کے موریہ ہوٹل میں میٹنگ بلائی ہے۔

اس میٹنگ میں اس وقت بہار کی تمام یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورس میں طلباء کے داخلہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جانا ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی میں کالج کے پروفیسرکا مسئلہ ہے ، اس پر بھی بحث ہونی ہے کہ کیا پروفیسراور اسٹاف کو پنشن ملنی چاہیے۔

گورنر کے پرنسپل سکریٹری، رابرٹ ایل چونگتھو نے جمعرات کے روزتمام وائس چانسلر کو ایک خط بھیجا تھا ، جس میں تمام وائس چانسلر سے کہا گیا تھا کہ وہ اس وقت انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں طلباء کے اندراج کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ گورنر کے پرنسپل سکریٹری رابرٹ ایل چونگتھو نے جمعرات کے روزاس حوالے سے تمام وائس چانسلر کو ایک خط بھیجا تھا۔ اس خط میں وائس چانسلرسے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ بالا موضوعات پر اپنی رپورٹ3 مئی تک راج بھون بھیجیں اور 6 مئی کو ہونے والی میٹنگ میں پہنچیں ۔

15 اپریل 2023 کو گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر نے کے کے پاٹھک کو اپنے دفتر میں طلب کیا تھا لیکن کے کے پاٹھک وہاں نہیں پہنچے۔ راج بھون اور کے کے پاٹھک کے درمیان فاصلہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی راج بھون میں تین بار وائس چانسلر کی میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں کے کے پاٹھک کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن ان میٹنگ میں بھی وہ راج بھون نہیں گئے۔

پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم پر آج محکمہ تعلیم اور وائس چانسلر کے درمیان میٹنگ ہو رہی ہے۔ آج کاکی میٹنگ کسی کی صدارت کے بغیر ہو رہا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ آج کی میٹنگ کسی کی صدارت کے بغیر ہونی چاہیے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے محکمہ تعلیم کے سکریٹری بیدیا ناتھ یادو، خصوصی سکریٹری ستیش چندر جھا ، محکمہ تعلیم کی ڈائریکٹر ریکھا کماری ، محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر دیپک کمار سنگھ نے آج کی میٹنگ میں شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد


 rajesh pande