لداخ میں نیشنل کانفرنس کو لوک سبھا انتخابات سے قبل بڑا جھٹکا لگا ۔
لداخ ، 6 مئی (ہ س)،مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں لوک سبھا انتخابات سے قبل نیشنل کانفرنس کو بڑا ج
لداخ میں نیشنل کانفرنس کو لوک سبھا انتخابات سے قبل بڑا جھٹکا لگا ۔


لداخ ، 6 مئی (ہ س)،مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں لوک سبھا انتخابات سے قبل نیشنل کانفرنس کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی کی پوری کرگل یونٹ نے لوک سبھا انتخابات کے امیدوار کے انتخاب پر بڑے پیمانے پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔این سی کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری لداخ قمر علی اخون نے پارٹی کے صدر فاروق عبداللہ کو ایک خط میں یونٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اخون نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہائی کمان کرگل کے رہنماؤں ،کارکنان پر لداخ سے کانگریس کے امیدوار کی حمایت کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، لیکن یہ کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے فیصلے کے خلاف ہے۔کرگل ڈیموکریٹک لائنس نے حاجی حنیفہ جان کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام


 rajesh pande