لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کا آج آخری دن ، 7 مئی کو 5 سیٹوں پر ڈالے جائیں گے ووٹ
پٹنہ، 5 مئی(ہ س)۔ تیسرے مرحلے کے تحت بہار کی 5 سیٹوں پر ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی مہم کا آج ا
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کا آج آخری دن ، 7 مئی کو 5 سیٹوں پر ڈالے جائیں گے ووٹ


پٹنہ، 5 مئی(ہ س)۔ تیسرے مرحلے کے تحت بہار کی 5 سیٹوں پر ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی مہم کا آج آخری دن ہے ۔ شام 5 بجے تک لیڈران ان علاقوں میں ریلی، جلسوں اور روڈ شو کے ذریعے انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔ انتخابی مہم کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد امیدوار عوام کے دروازے پر جا کر ووٹ مانگ سکتے ہیں۔ ارریہ ، سپول ، مدھے پورہ ، کھگڑیا اور جھنجھارپور میں 7 مئی کو ووٹنگ ہوگی ۔

تیسرے مرحلے کے تحت سیمانچل کی ارریہ سیٹ پر ووٹنگ ہونی ہے۔ موجودہ ایم پی پردیپ کمار سنگھ اس سیٹ پر بی جے پی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ آر جے ڈی نے سابق وزیر شاہنواز عالم کو ان کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔

کوسی خطہ کی سپول لوک سبھا سیٹ پر جے ڈی یو کے لیے سیٹ بچانے کا چیلنج ہے۔ ایک بار پھر دلیشور کامت کو ٹکٹ ملا ہے۔ وہیں آرجے ڈی نے سنگھیشور سے ایم ایل اے چندراس چوپال کو اتارا ہے۔ خاص با ت یہ ہے کہ جنرل سیٹ ہونے کے باوجود آرجے ڈی سماج سے آنے والے چندراس کو ٹکٹ دیا ہے۔

ایل جے پی آر نے کھگڑیا لوک سبھا سیٹ کے لیے این ڈی اے کی جانب سے راجیش ورما کو ٹکٹ دیا ہے۔ عظیم اتحاد کی جانب سے سی پی ایم نے سنجے کمار کشواہا کو میدان میں اتارا ہے۔ راجیش بھاگلپور کا رہنے والاہے۔ ایسے میں وہاں اندرونی اور بیرونی کا معاملہ مسلسل گرم ہے۔

متھیلانچل کی جھنجھار پور لوک سبھا سیٹ پر بھی تیسرے مرحلے کے تحت 7 مئی کو مقابلہ ہوگا ۔ ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وہیں جے ڈی یو نے ایک بار پھر موجودہ ایم پی رام پریت منڈل کو میدان میں اتارا ہے ، جب کہ عظیم اتحاد کی جانب سے وکاس سیل انسان پارٹی نے سمن کمار مہاسٹھ کو ٹکٹ دیا ہے۔ سابق ایم ایل اے گلال یادو کے آزاد امیدوار کے طور پر داخل ہونے سے وہاں سہ رخی مقابلہ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/عبد الواحد


 rajesh pande