راجستھان: دہلی-ممبئی ایکسپریس وے حادثہ میں 6 افراد ہلاک
سوائی مادھوپور، 5 مئی (ہ س)۔ سوائی مادھوپور ضلع کے بونلی تھانہ علاقے میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ا
راجستھان: دہلی-ممبئی ایکسپریس وے حادثہ میں 6 افراد ہلاک


سوائی مادھوپور، 5 مئی (ہ س)۔ سوائی مادھوپور ضلع کے بونلی تھانہ علاقے میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار کی صبح پیش آئے ایک حادثے میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں تین خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ حادثے میں دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔ کار میں سوار تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔

پولیس کے مطابق سیکر کا ایک خاندان کار سے رنتھمبور واقع ترنیترا گنیش مندر کے درشن کرنے جا رہا تھا۔ دریں اثناء اتوار کی صبح آٹھ بجے بونلی تھانہ علاقہ کے بناس پلیا کے قریب حادثہ پیش آیا۔ گاڑی کو کس گاڑی نے ٹکر ماری اس بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

بونلی پولیس اسٹیشن کے افسر دھرم پال کے مطابق حادثے میں کار بری طرح سے تباہ ہوگئی۔ بڑی مشقت سے لاشیں نکالی گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں انیتا بیوی منیش شرما، سنتوش بیوی کیلاش شرما، کیلاش ولد رام اوتار شرما، پونم بیوی ستیش شرما، منیش ولد راماوتار شرما اور ستیش شرما شامل ہیں۔ حالانکہ جاں بحق افراد کے ناموں کی مستند تصدیق اہل خانہ کے موقع پر پہنچنے کے بعد ہی ہوگی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دو بچوں کو پہلے بونلی کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا، جہاں سے انہیں جے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande