رائے بریلی لوک سبھا سیٹ : گاندھی خاندان کی محفوظ نشست، لیکن راہل کا راستہ بہت مشکل!
رائے بریلی، 5 مئی (ہ س)۔ رائے بریلی گاندھی خاندان کے لیے ہمیشہ سے محفوظ سیٹ رہی ہے۔ 1999 کے انتخابا
رائے بریلی لوک سبھا سیٹ


رائے بریلی، 5 مئی (ہ س)۔ رائے بریلی گاندھی خاندان کے لیے ہمیشہ سے محفوظ سیٹ رہی ہے۔ 1999 کے انتخابات کو چھوڑ کر، صرف گاندھی خاندان سے براہ راست تعلق رکھنے والے شخص نے یہاں سے الیکشن لڑا ہے۔ جس میں وہ 1996 اور 1998 کے علاوہ تمام میں فتح یاب رہے ہیں۔ لیکن 2024 کے لیے سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا گاندھی خاندان اپنے گڑھ کو بچا پائے گا؟ انتخابی اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ 2014 کے بعد لوک سبھا اور اسمبلی میں کانگریس کے ووٹ فیصد میں کمی کی وجہ سے راہل گاندھی کے لیے راستہ بہت مشکل ہے۔

رائے بریلی سیٹ پر گاندھی خاندان کا غلبہ رہا ہے اور کانگریس لیڈر سونیا گاندھی 2004 سے مسلسل جیت رہی ہیں، لیکن گزشتہ انتخابات میں ان کی جیت کا فرق کم ہوا تھا۔ 2019 میں سونیا گاندھی نے 1 لاکھ 67 ہزار ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ اس سے پہلے 2004، 2006، 2009 میں وہ 3 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیت چکی تھیں۔ 2019 میں سونیا گاندھی کی جیت کا مارجن صرف 17.23 فیصد تھا اور جس طرح سے بی جے پی کے ووٹ فیصد میں اضافہ ہوا ہے، وہ کانگریس کو مشکل میں ڈالنے والا ہے۔ 2022 میں رائے بریلی لوک سبھا حلقہ میں پڑنے والی پانچوں اسمبلیوں کے نتائج کانگریس کو مزید پریشان کرنے والے ہیں جب پارٹی کسی بھی اسمبلی حلقے میں نہیں جیت پائی تھی۔ صرف بچھراواں کو چھوڑ دیں تو اونچہار، رائے بریلی، ہرچند پور اور سرینی میں کانگریس کا ووٹ فیصد بہت کم ہے۔ رائے بریلی اسمبلی سیٹ پر کانگریس کو صرف 6.50 فیصد اور اونچہار میں 4.71 فیصد ووٹ مل سکے۔ صرف بچھراواں اور سرینی میں پارٹی 15 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کر سکی۔ اس کے پیچھے امیدواروں کا مضبوط اثر بتایا جا رہا ہے، یہ کانگریس کے حکمت عملی سازوں کے لیے ایک مشکل چیلنج ہے جس کا مقابلہ انڈیا اتحاد کے امیدوار راہل گاندھی کو کرنا ہے۔

سماجوادی پارٹی پراعتماد

2022 کے اسمبلی انتخابات میں، ایس پی نے رائے بریلی میں 5 میں سے 4 سیٹیں جیتیں، جب کہ ایک سیٹ بی جے پی کے حصے میں گئی، جس کا صاف مطلب ہے کہ لوگ کانگریس کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے رائے بریلی میں گزشتہ کئی انتخابات سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے اور اس بار بھی ایس پی انڈیا اتحاد میں شامل ہے۔ اسمبلی انتخابات میں ایس پی نے جس طرح کا مظاہرہ کیا ہے، اس سے صاف ہے کہ راہل کی انتخابی کامیابی کی ساری ذمہ داری ایس پی پر عائد ہوگی۔ اگرچہ بی ایس پی کے ٹھاکر پرساد یادو ایس پی کے بنیادی ووٹ بینک میں گڑبڑ کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن وہ اس میں کتنے کامیاب ہوں گے دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ دوسری جانب راہل اس بات کو لے کر بہت زیادہ امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح وہ مضبوط ووٹ حاصل کریں۔ سماجوادی پارٹی کا ووٹ آسانی سے کانگریس میں منتقل ہوسکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande