ایودھیا میں وزیر اعظم مودی آج کریں گے روڈ شو
نئی دہلی، 5 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما نریندر مودی اتوار کو شری رام للا کے درش
ایودھیا میں وزیر اعظم مودی آج کریں گے روڈ شو


نئی دہلی، 5 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما نریندر مودی اتوار کو شری رام للا کے درشن کرنے کے بعد ایودھیا میں روڈ شو کریں گے۔ روڈ شو کو شاندار بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

یہ روڈ شو رام مندر کے گیٹ سے شروع ہو کر لتا منگیشکر چوک تک جائے گا۔ اس دوران ان کے استقبال کے لیے رام پتھ کے دونوں ٹریک کے کنارے طے شدہ 80 پوائنٹس پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوں گے۔ یہ روڈ شو رام جنم بھومی پتھ سے شام 4 بجے شروع ہوگا اور لتا منگیشکر چوک تک 1:9 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا، جسے طے کرنے میں دو گھنٹہ لگے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے سنیچر کو مختلف ریاستوں میں کئی ریلیوں سے خطاب کرنے کے بعد مودی نے کانپور میں روڈ شو کیا تھا اور اس سے پہلے کانپور کے گمٹی گرودوارہ میں متھا ٹیکا تھا۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande