ساڑی کی عالمی پہچان:'ٹائمز اسکوائر'پر پانچ سو خواتین نے مختلف انداز کی ساڑیوں کی نمائش کی
نیویارک،5مئی (ہ س)۔ نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ساڑیوں میں ملبوس سی
ساڑی کی عالمی پہچان:’ٹائمز اسکوائر‘پر پانچ سو خواتین نے مختلف انداز کی ساڑھیوں کی نمائش کی


نیویارک،5مئی (ہ س)۔ نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ساڑیوں میں ملبوس سینکڑوں خواتین نے ساڑیوں کی خوبصورتی، وراثت اور ثقافتی تنوع کا مظاہرہ کیا۔ اس میں تقریباً 9 ممالک کی خواتین کے ساتھ ہندوستانی امریکی کمیونٹی کی خواتین نے حصہ لیا۔

ہندوستانی کمیونٹی سمیت نو ممالک کی 500 سے زیادہ خواتین نے ہفتہ کو’’ٹائمز اسکوائر‘‘ میں منعقدہ ’’ساڑی گوز گلوبل‘‘ ایونٹ میں شرکت کی، جہاں ساڑی ایک مقبول لباس ہے۔ ان ممالک میں ہندوستان کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، نیپال، برطانیہ، امریکہ، متحدہ عرب امارات، یوگنڈا، ٹرینیڈاڈ اور گیانا شامل ہیں۔

تقریب کے دوران کھادی سمیت مختلف قسم کے کپڑوں پر شاندار کڑھائی اور اسٹائل والی رنگ برنگی ساڑیاں پہنیں خواتین نے اپنی کلیکشن کی نمائش کی، قومی پرچم لہرایا، ایک ساتھ رقص کیا اور ساڑی کی خوبصورتی کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اس کی ثقافتی شناخت اس پروگرام کا اہتمام ’’برٹش ویمن ان ساڑی‘‘ نے اوما آرگنائزیشن کے تعاون سے کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande