کانگریس روہت ویمولا کیس میں انصاف کو یقینی بنائے گی: کے سی وینوگوپال
نئی دہلی ، 5 مئی (ہ س)۔ کانگریس تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اتوار کو کہا کہ ان کی پار
کانگریس روہت ویمولا کیس میں انصاف کو یقینی بنائے گی: کے سی وینوگوپال


نئی دہلی ، 5 مئی (ہ س)۔

کانگریس تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اتوار کو کہا کہ ان کی پارٹی روہت ویمولا کیس میں انصاف کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ پولیس پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ کلوزر رپورٹ جون 2023 میں تیار کی گئی تھی۔ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کے برسراقتدار آنے سے قبل کی گئی تحقیقات میں کئی کوتاہیاں تھیں۔وینوگوپال کا یہ بیان تلنگانہ پولس کی کلوزر رپورٹ کی بنیاد پر بی جے پی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد آیا ہے۔ پولس نے اپنی کلوزر رپورٹ میں کہا تھا کہ روہت ویمولا دلت نہیں تھا اور اسے ڈر تھا کہ اس کا پردہ فاش ہو جائے گا۔ اس وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔ وینوگوپال نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ روہت ویمولا کی موت ایک سنگین ظلم تھا جس نے بی جے پی کی دلت مخالف ذہنیت کو پوری طرح بے نقاب کردیا۔انہوں نے کہا کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ہم روہت ویمولا ایکٹ پاس کریں گے جس میں ذات پات اور فرقہ وارانہ مظالم کے مسئلہ کو حل کیا جائے گا، خاص طور پر یونیورسٹی کیمپس میں یہ یقینی بنائے گا کہ سماجی و اقتصادی پسماندگی سے آنے والے کسی بھی طالب علم کو دوبارہ روہت جیسی حالت زار کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande