دیویندر یادو نے دہلی پردیش کانگریس صدر کا چارج سنبھالا
نئی دہلی، 5 مئی (ہ س)۔ دہلی پردیش کانگریس کے نئے مقرر کردہ ورکنگ صدر دیویندر یادو نے اتوار کو ریاستی
دیویندر یادو نے دہلی پردیش کانگریس صدر کا چارج سنبھالا


نئی دہلی، 5 مئی (ہ س)۔ دہلی پردیش کانگریس کے نئے مقرر کردہ ورکنگ صدر دیویندر یادو نے اتوار کو ریاستی ہیڈکوارٹر میں چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے ارویندر سنگھ لولی کی جگہ لی ہے۔ لولی نے کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد، یادو نے دعویٰ کیا کہ انڈیا اتحاد دہلی کی تمام سات سیٹیں جیت لے گا۔ وہ دہلی میں کانگریس کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔ یادو کے چارج سنبھالنے کے پروگرام میں پارٹی کے سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔ کانگریس کے خزانچی اجے ماکن اور سابق ریاستی صدر انل چودھری بھی موجود تھے۔

لولی کے استعفیٰ کے بعد کانگریس نے پنجاب کے انچارج دیویندر یادو کو دہلی ریاستی یونٹ کا ورکنگ صدر مقرر کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ لولی نے عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد، پارٹی کے دو لوک سبھا امیدواروں اور ریاستی انچارج دیپک باوریا کے رویے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کا استعفیٰ پارٹی نے اسی دن قبول کر لیا تھا۔

دہلی میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی انڈیا اتحاد کے بینر تلے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ دیویندر یادو 2008 سے 2013 تک بادلی اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ کانگریس کی اسکریننگ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande