روہت ویمولا خودکشی معاملہ،وزیراعلی کی شفاف جانچ کی یقین دہانی
حیدرآباد، 4 مئی(ہ س)۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے طالب علم روہت ویمولاکی 2016میں خودکشی کے معاملہ
روہت ویمولا خودکشی معاملہ،وزیراعلی کی شفاف جانچ کی یقین دہانی 


حیدرآباد، 4 مئی(ہ س)۔

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے طالب علم روہت ویمولاکی 2016میں خودکشی کے معاملہ میں پولیس کی جانب سے عدالت میں کلوژررپورٹ داخل کرنے کے معاملہ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے روہت ویمولا کے بھائی ویمولاراجہ نے کہاکہ ا س مسئلہ پروزیراعلی ریونت ریڈی سے نمائندگی کی گئی ہے جنہوں نے روہت ویمولا کو انصاف دلانے کے لیے منصفانہ اورشفاف جانچ کا ان سے وعدہ کیا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت اس معاملے کی دوبارہ جانچ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ کلوژررپورٹ داخل کرنے کے بعدتلنگانہ کے ڈی جی پی نے بیان دیا ہے کہ وہ اس کیس کی دوبارہ جانچ کرنے جارہے ہیں۔اور وہ ہائی کورٹ میں اس خصوص میں عرضی دائرکریں گے۔ اسی دوران روہت کی ماں نے کہاکہ روہت کے ساتھ معطل دیگرطلبہ کے معاملہ کی بھی وزیراعلی سے نمائندگی کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande