وزیر اعظم مودی کا آج جھارکھنڈ اور بہار میں جلسہ عام، شام کو اتر پردیش کے کانپورمیں روڈ شو
نئی دہلی، 4 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرکردہ رہنما، سب سے بڑے اسٹار کیمپینر اور وز
وزیر اعظم مودی کا آج جھارکھنڈ اور بہار میں جلسہ عام، شام کو اتر پردیش کے صنعتی شہر کانپور پہنچیں گے، روڈ شو کریں گے


نئی دہلی، 4 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرکردہ رہنما، سب سے بڑے اسٹار کیمپینر اور وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک کی تین ریاستوں جھارکھنڈ، بہار اور اتر پردیش کے انتخابی دورے پر رہیں گے۔ وہ سب سے پہلے جھارکھنڈ میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ بہار پہنچ کر ووٹروں سے آشیرواد لیں گے۔ شام کو اتر پردیش کے صنعتی شہر کانپور میں روڈ شو کریں گے۔ بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے انتخابی پروگرام کو شیئر کیا ہے۔

بی جے پی کے ایکس ہینڈل کے مطابق وزیر اعظم مودی کا آج جھارکھنڈ کے پلامو میں صبح 11 بجے اور دوپہر 12:45 بجے لوہردگا میں جلسہ عام ہوگا۔ یہاں سے وزیر اعظم بہار پہنچیں گے۔ بہار کے دربھنگہ میں سہ پہر ساڑھے تین بجے ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یہاں سے وزیر اعظم اتر پردیش کے لکھنؤ پہنچیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس عام انتخابات میں 400 پار کے اپنے عزم کو پورا کرنے کے لیے بھرپور مہم چلا کر عوام سے آشیرواد حاصل کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار/عبد الواحد


 rajesh pande