مونی رائے شدید بیماری میں تھیں مبتلا، پرانے دنوں کو یاد کیا
بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے نے کئی سیریلز، فلموں اور ویب سیریز میں اپنی اداکاری سے ناظرین کو مسحور کی
مونی رائے شدید بیماری میںتھیں مبتلا ، پرانے دنوں کو یاد کیا


بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے نے کئی سیریلز، فلموں اور ویب سیریز میں اپنی اداکاری سے ناظرین کو مسحور کیا ہے۔ مونی نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز اسٹار پلس کے سیریل ’کیونکی ساس بھی کبھی بہو تھی‘ سے کیا۔ انہیں شہرت سیریل ”ناگن“ سے ملی۔ 'ناگن' سیریل کی آفر ملنے سے پہلے مونی ایک سنگین بیماری میں مبتلا تھیں۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

انٹرویو میں مونی رائے نے کہا کہ 'ناگن' شروع ہونے سے پہلے میں اپنی زندگی کے اس مرحلے پر تھی جہاں مجھے لگا کہ میری زندگی ختم ہو گئی ہے۔ یہ اتنا سنگین یا المناک کچھ بھی نہیں تھا۔ لیکن میں کچھ بیمار تھی ،شو”جھلک دکھلا جا 9“ کے بعد میری ایل-4-ایل-5 ریڑھ کی ہڈی متاثر ہو گئی تھی اور اس کی وجہ سے میں سیدھی کھڑی نہیں ہو پا رہی تھی۔

مونی کا مزید کہنا تھا کہ ’اس وقت میرا وزن بہت بڑھ گیا تھا اور وہ وزن صحت کے لیے اچھا نہیں تھا۔ میں ایک دن میں 30 گولیاں اور کبھی کبھی انجیکشن لے ر ہی تھی ۔ وہ میرے لیے بہت برا وقت تھا۔ میں تقریباً تین ماہ تک بستر پر پڑی رہی اور پھر مجھے 'ناگن' کی پیشکش ہوئی۔

مونی نے ایکتا کپور کی ناگن کی آفر پر بھی اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تین ماہ تک سیریل ”ناگن“ بنانے کا منصوبہ تھا لیکن اس کی مقبولیت اور رسپانس کی وجہ سے میکرز نے سیریز کی مدت سات ماہ تک بڑھا دی۔ ناگن کا پہلا سیزن 2015 سے 2016 تک نشر ہوا۔ اس سیریل میں مونی رائے اور ارجن بجلانی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

دریں اثنا، مونی رائے کو آخری بار ویب سیریز شو ٹائم میں دیکھا گیا تھا۔ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نشر ہونے والی ویب سیریز میں مونی رائے کے ساتھ عمران ہاشمی، نصیر الدین شاہ، مہیما مکوانہ، راجیو کھنڈیلوال اور شریا سرن شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande