اروند کیجریوال کے ای ڈی سمن پر حاضر نہ ہونے کے معاملے میں 13 مئی کو سماعت
نئی دہلی،4مئی (ہ س)۔ دہلی کی راو¿ز ایونیو کورٹ نے آج پھر سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خل
اروند کیجریوال کے ای ڈی سمن پر حاضر نہ ہونے کے معاملے میں 13 مئی کو سماعت


نئی دہلی،4مئی (ہ س)۔

دہلی کی راو¿ز ایونیو کورٹ نے آج پھر سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف ای ڈی کے سمن پر حاضر نہ ہونے کی شکایت کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔ ایڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیویہ ملہوترا نے کیس کی اگلی سماعت 13 مئی کو کرنے کا حکم دیا۔

آج کیجریوال کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مزید وقت کا مطالبہ کیا، جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے اگلی سماعت 13 مئی کو کرنے کا حکم دیا۔ کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ رمیش گپتا نے کہا کہ اس معاملے کے ملزم اروند کیجریوال ایک اور کیس میں عدالتی حراست میں ہیں اور وہ اس بارے میں ان سے مناسب ہدایات نہیں لے سکتے ہیں۔ ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل زوہیب حسین نے ان کی دلیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال کو قانونی ملاقاتوں کے لیے جیل میں ہفتے میں دو بار اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایسے میں کیجریوال کے وکیل ان سے ہدایات لے سکتے ہیں۔ اس پر رمیش گپتا نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف 20-22 شکایتیں ہیں اور ہر معاملے میں بروقت ہدایات ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔ رمیش گپتا نے جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگا۔ اس کے بعد عدالت نے کیجریوال کو ایک اور موقع دیا۔

دراصل اروند کیجریوال کی گرفتاری سے قبل ای ڈی نے کیجریوال کے پوچھ گچھ کے لیے جاری سمن پر حاضر نہ ہونے کی وجہ سے عدالت میں دو شکایتیں درج کی تھیں۔ کیجریوال کے خلاف یہ معاملہ ای ڈی کے سمن کو نہ ماننے کا ہے۔ یہ شکایت کیجریوال کے خلاف ان کی گرفتاری سے قبل درج کی گئی تھی۔ اب اگرچہ کیجریوال کو گرفتار کر لیا گیا ہے، لیکن اس سے کیس غیر موثر نہیں ہو جاتا۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دیویہ ملہوترا کی عدالت میں اس بارے میں متوازی سماعت جاری رہے گی۔

ای ڈی کے سمن کو نظر انداز کرنے کی صورت میں تعزیرات ہند کی دفعہ 174 کے تحت ایک ماہ کی قید یا پانچ سو روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔ اس معاملے میں عدالت نے کیجریوال کو 16 مارچ کو 15000 روپے کے مچلکے پر ضمانت دی تھی۔

ای ڈی نے کیجریوال کے خلاف دو شکایتیں درج کی ہیں۔ 7 فروری کو راو¿ز ایونیو کورٹ نے ای ڈی کی پہلی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کیجریوال کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں عدالتی حراست میں ہیں، جب کہ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande