جرمن سیکشن نے ذو لسانی رسالہ کا اجراء کیا
علی گڑھ، 4 مئی(ہ س)۔ اے ایم یو کے غیر ملکی زبانوں کے شعبہ کے جرمن سیکشن کی جانب سے ذولسانی رسالے
پروفیسر گلریز اجرا کرتے ہوئے


علی گڑھ، 4 مئی(ہ س)۔

اے ایم یو کے غیر ملکی زبانوں کے شعبہ کے جرمن سیکشن کی جانب سے ذولسانی رسالے ڈی اسٹیمین (دی ساؤنڈ) Die Stimmen کا اجراء کیا گیا جو جرمن اور انگریزی زبان میں ہے۔ یہ رسالہ علمی و تخلیقی مضامین پر مشتمل ہے اور جرمن سیکشن کے طلباء کی نظمیں اور مختصر کہانیاں شامل ہیں۔

رسالے کا اجراء پروفیسر محمد گلریز نے کیا۔ انھوں نے اے آئی کے دور میں نوجوانوں میں پڑھنے کی عادت کے زوال کا ذکر کیا اور ادب کی طرف طلباء کے رجحان کو فروغ دینے پر زور دیا۔

شعبہ کے چیئرمین اور فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر محمد اظہر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

پروفیسر محمد جہانگیر وارثی نے نوجوانوں میں تخلیقی و تحریری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اسسٹنٹ پروفیسر مسٹر سید سلمان عباس، مس سمن سنگھ اور ڈاکٹر سبیر پی ایم نے میگزین کے اجراء کو لائق ستائش عمل قرار دیا اور مبارکباد پیش کی۔

ہندوستھان سماچار/


 rajesh pande