ارویندر سنگھ لولی سمیت کئی کانگریسی لیڈر بی جے پی میں شامل
نئی دہلی، 04 مئی (ہ س)۔ کانگریس کے سابق ریاستی صدر ارویندر سنگھ لولی سمیت کانگریس پارٹی کے کئی سینئر
Congress leaders including Arvinder Lovely join BJP


نئی دہلی، 04 مئی (ہ س)۔ کانگریس کے سابق ریاستی صدر ارویندر سنگھ لولی سمیت کانگریس پارٹی کے کئی سینئر لیڈر ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ہفتہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں مرکزی وزیر سردار ہردیپ سنگھ پوری، قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے، دہلی بی جے پی کے صدر وiریندر سچدیوا کی موجودگی میں ارویندر سنگھ لولی، سابق وزیر راج کمار چوہان، سابق ایم ایل اے نصیب سنگھ اور نیرج بسویا، سابق یوتھ کانگریس صدر امت ملک نے بھی بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ارویندر سنگھ لولی نے کہا کہ انہیں پارٹی کے جھنڈے تلے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہلی کے لوگوں کے لیے لڑنے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بی جے پی بھاری اکثریت کے ساتھ ملک میں حکومت بنا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں دہلی میں بھی بی جے پی کا جھنڈا لہرائے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande