اوڈیشہ کے پوری سے کانگریس امیدوار سچریتا موہنتی کا الیکشن لڑنے سے انکار
پوری / نئی دہلی، 4 مئی (ہ س) کانگریس کی امیدوار سچریتا موہنتی نے اوڈیشہ کی اہم پوری لوک سبھا سیٹ سے
اوڈیشہ کے پوری سے کانگریس امیدوار سچریتا موہنتی کا الیکشن لڑنے سے انکار


پوری / نئی دہلی، 4 مئی (ہ س) کانگریس کی امیدوار سچریتا موہنتی نے اوڈیشہ کی اہم پوری لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کو لکھے گئے خط میں انہوں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کی بات کی ہے۔ سچاریتا کے میدان چھوڑنے سے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر سمبت پاترا کے لئے راستہ آسان سمجھا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پوری کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 6 مئی ہے اور وہاں ووٹنگ 25 مئی کو ہونی ہے۔ اب کانگریس کے لیے چیلنج یہ ہوگا کہ وہ فوری طور پر دوسرا امیدوار کھڑا کرے۔

سچاریتا کہتی ہیں کہ ان کے پاس اتنا پیسہ اور وسائل نہیں ہیں کہ وہ الیکشن لڑ سکیں۔ پارٹی ہائی کمان نے انہیں الیکشن لڑنے کے لیے فنڈ دینے سے انکار کر دیا تھا اور انہیں خود فنڈ اکٹھا کر کے الیکشن لڑنا پڑا۔ انہوں نے عوام کی مدد سے پیسہ اکٹھا کر کے الیکشن لڑنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اب تک وہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور بیجو جنتا دل کے امیدواروں کے مقابلے میں کوئی اثر نہیں دکھا سکی ہیں۔

سچریتا موہنتی کا کہنا ہے کہ لوک سبھا کے ساتھ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار بہت کمزور ہیں۔ ایسا نہیں لگتا تھا کہ کانگریس بھی مقابلہ میں ہے۔ ایک طرف، بی جے پی اور بی جے ڈی وافر وسائل اور پیسے کے زور پر چاروں طرف سے غالب ہیں اور کانگریس کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ ایسے میں عوام سے پیسہ اکٹھا کر کے الیکشن جیتنے کی ان کی کوششیں ناکافی ثابت ہو رہی تھیں۔ اس لیے انہوں نے بر وقت اپنا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande