شناختی کارڈ نہیں ہونے پر سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا
لندن، 4 مئی (ہ س)۔ سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ملک کے بلدیاتی انتخابات میں شناختی کارڈ نہیں
شناختی کارڈ نہیں ہونے پر سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا


لندن، 4 مئی (ہ س)۔ سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ملک کے بلدیاتی انتخابات میں شناختی کارڈ نہیں لانے پر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا جس کے باعث انہیں واپس جانا پڑا۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جانسن جمعرات کو الیکشن کے دوران اپنا شناختی کارڈ لانا بھول گئے جس کے بعد ساوتھ آکسفورڈ شائر میں پولنگ اسٹیشن کے عملے نے انہیں بتایا کہ وہ شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

جانسن 2019 سے 2022 تک برطانیہ کے وزیر اعظم تھے۔ معلومات کے مطابق جانسن نے حالانکہ بعد میں ووٹ ڈالا اور انہوں نے کنزرویٹو پارٹی کو ووٹ دیا۔ جانسن نے ہی ووٹ ڈالنے کے لیے باتصویر آئی ڈی کو لازمی قرار دینے کے سلسلے میں ایک قانون کی 2022 میں شروعات کی تھی اور نیا قانون پہلی مرتبہ گزشتہ سال بلدیاتی انتخابات میں نافذ کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ زیادہ تر لوگ نئے قانون پر عمل کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگوں نے اس لیے ووٹ نہیں دیا کیونکہ ان کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھے۔

ہندوستھان سماچار/عبد الواحد


 rajesh pande