امت شاہ کے ڈیپ فیک ویڈیو معاملے میں ارون ریڈی کو تین دن کی پولیس حراست
نئی دہلی، 04 مئی (ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ڈیپ فیک ویڈیو معاملے

Amit shah deepfake

نئی دہلی، 04 مئی (ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ڈیپ فیک ویڈیو معاملے میں گرفتار ارون ریڈی کو تین دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔ ریڈی کو 3 مئی کو دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ارون ریڈی ٹویٹر ہینڈل 'اسپرٹ آف کانگریس' چلاتے ہیں۔ فی الحال وہ آئی ایف ایس او یونٹ کی تحویل میں ہے۔ ریڈی کانگریس کے سوشل میڈیا سیل کے نیشنل کوآرڈینیٹر بھی ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈیپ فیک ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کرنے میں ارون ریڈی کا بڑا رول ہے۔ ریڈی پر موبائل فون سے ثبوت کو تباہ کرنے کا بھی الزام ہے۔ دہلی پولیس نے ریڈی کے موبائل فون کو جانچ کے لیے فارنسک لیب میں بھیج دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں یہ غلط فہمی پھیلائی جا رہی تھی کہ امت شاہ نے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے ریزرویشن کو ہٹانے کی بات کی ہے۔ شاہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ حیدرآباد پولیس نے اس معاملے میں تلنگانہ کانگریس کے پانچ سوشل میڈیا کارکنوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔ حیدرآباد ٹرائل کورٹ نے پانچوں کو 10000 روپے کے مچلکے پر ضمانت دی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande