سیاسی رہنما کامریڈ اتل کمار انجان کو خراج عقیدت پیش
علی گڑھ، 4 مئی(ہ س)۔ کسانوں، مزدوروں اور سماج کے پسماندہ طبقہ کے ہمدرد اور سیاسی رہنما کامریڈ ات
سیاسی رہنما کامریڈ اتل کمار انجان کو خراج عقیدت پیش


علی گڑھ، 4 مئی(ہ س)۔

کسانوں، مزدوروں اور سماج کے پسماندہ طبقہ کے ہمدرد اور سیاسی رہنما کامریڈ اتل کمار انجان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے ہمدرد نگر واقع کنور نسیم شاہد سرپرست اتر پردیش ٹیچرس ایسو سی ایشن کی رہائش گاہ پر ایک تعزیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔جلسہ کی صدارت کنور نسیم شاہد نے نظامت کے فرائض اویس جمال شمسی نے ادا کئے ۔ اترپردیش کنٹرول بورڈ براے فلاح اطفال و خواتین کے چیئرمین قمر عالم بھی موجود تھے۔

بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے سابق ضلع سکریٹری ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا کامریڈ اتل انجان سیکولرزم کے علمبردار اور فرقہ پرستی کے سخت مخالف تھے۔ پارٹی کے جلسوں میں اکثر ان سے ملاقات ہوتی تھی، نہایت ہی خلوص سے پیش آتے تھے۔ کامریڈ ادریس محمد نے کہا کہ اتل انجان نے عمر بھر کسانوں کے حقوق کی لڑائی لڑی، وہ مزدووں کے سچے مسیحا تھے۔ اویس جمال نے کہا کہ کامریڈ اتل جتنے اچھے نیتا تھے اتنے ہی اچھے انسان بھی تھے۔ قمر عالم نے کہا کہ کامریڈ اتل انجان سے اکثر و بیشتر ملاقاتیں ہوا کرتی تھیں۔ سیاسی موضوعات پر وہ بیباک تبصرہ کیا کرتے تھے، صاف گو انسان تھے۔ انکے جانے سے جو سیاسی خلا ٕ پیدا ہوا اسے پر کرنا مشکل ہے۔

صدارتی خطبہ میں کنور نسیم شاہد نے کہا کہ اتل انجان جیسے لیڈروں کی موجودہ وقت کافی ضرورت ہے ،ہمارا سیاسی پس منظر کس قدر مکدر ہو چکا ہے۔ انکا اچانک چلے جانا ہندوستان کی سیاست کے لیے عظیم خسارہ ہے۔ تمام شرکا ٕ نے کامریڈ اتل انجان کو جذباتی انداز میں خراج عقیدت اور انقلابی سلام پیش کیا۔

اس موقع پر عبد القدیر، شان عالم، صابر علی، حمید حسن، ہاشم انصاری، فاروق مرزا اور شمس الزماں ایڈووکیٹ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار/


 rajesh pande