سمندری طوفان رومل اتوار کو بنگال کے ساحل پر پہنچے گا، کئی ریاستوں میں طوفان کا خدشہ
کولکاتہ، 23 مئی (ہ س)۔ خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان رومل بتدریج مضبوط ہو رہا ہے اور مغربی
سمندری طوفان رومل اتوار کو بنگال کے ساحل پر پہنچے گا، کئی ریاستوں میں طوفان کا خدشہ


کولکاتہ، 23 مئی (ہ س)۔

خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان رومل بتدریج مضبوط ہو رہا ہے اور مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جمعرات کو محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، خلیج بنگال پر کم دباو¿ بڑھ رہا ہے اور اتوار کی شام تک یہ شدید سائیکلون طوفان کے طور پر بنگلہ دیش اور قریبی مغربی بنگال کے ساحلوں تک پہنچ جائے گا۔ جس کی وجہ سے تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگی۔

اس پری مانسون سیزن میں خلیج بنگال میں یہ پہلا طوفان ہے۔ بحر ہند کے علاقے میں سائیکلون کے نام رکھنے کے نظام کے مطابق اسے رومل کا نام دیا گیا ہے۔ یہ جمعہ کی صبح تک وسطی خلیج بنگال کے اوپر ایک دباو¿ میں بدل جائے گا۔

آئی ایم ڈی کی سائنسداں مونیکا شرما نے کہا کہ یہ ہفتہ کی صبح طوفان میں شدت اختیار کرے گا اور اتوار کی شام تک بنگلہ دیش اور اس سے ملحقہ مغربی بنگال کے ساحل تک ایک شدید طوفان کے طور پر پہنچے گا۔

آئی ایم ڈی کے مطابق اتوار کو طوفان کی رفتار 102 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مغربی بنگال، شمالی ا ڈیشہ، میزورم، تریپورہ اور جنوبی منی پور کے ساحلی اضلاع میں 26 مئی کو شدید بارش کی وارننگ دی ہے۔ اس وجہ سے ریاستی حکومت نے پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande