لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 62.2 فیصد ووٹنگ
نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے جمعرات کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 49
لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 62.2 فیصد ووٹنگ


نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔

الیکشن کمیشن نے جمعرات کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 49 سیٹوں پر کل 62.2 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

یہاں جاری ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ 20 مئی کو پانچویں مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 سیٹوں پر کل 62.2 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ جس میں 61.48 فیصد مرد، 63 فیصد خواتین اور 21.96 تیسری جنس کے ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اس مرحلے میں بہار میں 56.76 فیصد، جموں و کشمیر میں 59.10 فیصد، جھارکھنڈ میں 63.21 فیصد، لداخ میں 71.82 فیصد، مہاراشٹر میں 56.89 فیصد، اوڈیشہ میں 73.50 فیصد، اتر پردیش میں 58.02 فیصد اور مغربی بنگال میں 78.02 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande