بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر شاہ آج اتر پردیش کے تین اضلاع میں انتخابی مہم چلائیں گے
بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر شاہ آج اتر پردیش کے تین اضلاع میں انتخابی مہم چلائیں گے نئی دہلی، 2 مئ
بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر شاہ آج اتر پردیش کے تین اضلاع میں انتخابی مہم چلائیں گے


بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر شاہ آج اتر پردیش کے تین اضلاع میں انتخابی مہم چلائیں گے

نئی دہلی، 2 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر، مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ آج اترپردیش کے انتخابی دورے پر رہیں گے۔ شاہ اس عام انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے 400 پار کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے دن رات مہم چلا رہے ہیں۔ بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے آج کے انتخابی دورے کا پروگرام شیئر کیا ہے۔

بی جے پی کے ایکس ہینڈل کے مطابق پارٹی لیڈر امت شاہ کا اتر پردیش دورہ آج بریلی سے شروع ہوگا۔ شاہ 12:30 بجے رام لیلا میدان میں بی جے پی کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد شاہ بدایوں پہنچیں گے۔ وزیر داخلہ شاہ یہاں اسلامیہ انٹر کالج کے گراونڈ میں دوپہر 2:15 بجے پارٹی کے جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔

آج اپنے اترپردیش کے دورے کے اختتام پر وہ سیتا پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یہ جلسہ شام 4 بجے لہرپور میں ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande