بی جے پی کے سرکردہ رہنما اور وزیر اعظم مودی کا آج گجرات میں چار مقامات پر جلسہ عام
بی جے پی کے سرکردہ رہنما اور وزیر اعظم مودی کا آج گجرات میں چار مقامات پر جلسہ عام نئی دہلی، 2 مئی
بی جے پی کے سرکردہ رہنما اور وزیر اعظم مودی کا آج گجرات میں چار مقامات پر جلسہ عام


بی جے پی کے سرکردہ رہنما اور وزیر اعظم مودی کا آج گجرات میں چار مقامات پر جلسہ عام

نئی دہلی، 2 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما، پارٹی کے سب سے مقبول کیمپینر اور وزیر اعظم نریندر مودی اپنی آبائی ریاست گجرات کے اپنے دو روزہ انتخابی دورے کے آخری دن آج چار عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے انتخابی پروگرام کو شیئر کیا ہے۔

بی جے پی کے ایکس ہینڈل کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 11 بجے آنند، دوپہر ایک بجے سریندر نگر، دوپہر سوا تین بجے جوناگڑھ اور شام سوا پانچ بجے جام نگر میں بی جے پی کے جلسہ عام کو خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم اس مرتبہ 400 پار کے اپنے عہد کو پورا کرنے کے لیے ملک بھر میں بھرپور مہم چلا کر ووٹروں سے آشیرواد حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے جلسوں میں لوگوں کا ہجوم امڈ رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande