منی پور کے جیری بام میں ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ ضبط
امپھال، 2 مئی (ہ س) منی پور میں غیر قانونی ہتھیاروں اور شرپسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جار
منی پور کے جیری بام میں ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد


امپھال، 2 مئی (ہ س) منی پور میں غیر قانونی ہتھیاروں اور شرپسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ منی پور پولیس نے آج کہا کہ سیکوریٹی فورسس نے منی پور کے جیری بام ضلع میں چھاپہ ماری کے دوران گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کرلیا۔ اس دوران کئی بنکر بھی تباہ ہوئے۔

یہ چھاپہ جیری بام ضلع کے گاؤں سیجنگ میں مارا گیا اور چھ سنگل بیرل بندوقیں، 12 بور کے کارتوس کے 108 راؤنڈ، 12 بور کا ایک خالی کارتوس، چارجروں کے ساتھ چار واکی ٹاکی ریڈیو سیٹ، سات بلٹ پروف جیکٹس اور دو کارٹریج بیلٹس ضبط کی گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے گاؤں میں بنائے گئے 12 بنکروں کو بھی تباہ کر دیا۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande