امریکی یونیور سٹی میں فلسطین حامی احتجاجی کیمپ پر اسرائیل حامی مظاہرین کا حملہ
واشنگٹن ،02مئی (ہ س )۔ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکہ کی متعدد یونیور سٹیوں میں گزشتہ د
امریکی یونیور سٹی میں فلسطین حامی احتجاجی کیمپ پر اسرائیل حامی مظاہرین کا حملہ


واشنگٹن ،02مئی (ہ س )۔

غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکہ کی متعدد یونیور سٹیوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ اس دوران اسرائیل نواز طلبہ بھی نکل آئے جس سے حالات کشیدہ ہو گئے ۔گزشتہ شب کچھ یونیور سٹیوں میں اسرائیل نواز طلبہ اور فلسطینی حامی طلبہ کا گروپ آمنے سامنے آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، لاس اینجلس (یوسی ایل اے) میں لگائے گئے فلسطین حامی احتجاجی کیمپ پر گزشتہ شب اسرائیل حامی مظاہرین نے حملہ کردیا، جس کے بعد پولیس نے فلسطینی حامی مظاہرین کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جامعات میں مظلوم فلسطین کے حق میں اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جامعات میں مظلوم فلسطین کے حق میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے گزشتہ روز سنگین صورتحال اختیار کر گئے۔گزشتہ روز یو سی ایل اے احتجاجی کیمپ میں اسرائیل اور فلسطین کے حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں چھڑ گئی۔

امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا (یوسی ایل اے) میں فلسطین حامی مظاہرین کا لگایا گیا کیمپ غیرقانونی قرار دے دیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے احتجاجی کیمپ ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وسکونسن یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوگئی۔ادھر نیو ہیمشائر یونیورسٹی اور ڈارٹ ماوتھ کالج میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ ڈارٹ ماوتھ کالج، بفالو یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید گرفتاریاں عمل میں لائیں گئی۔ ادھر آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی میں بھی مسلم، عیسائی اور یہودی تنظیموں نے مشترکہ احتجاجی کیمپ لگادیئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande