اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کرنے کے لیے تعینات کیے گئے ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
تل ابیب ،02مئی (ہ س )۔ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پر آئندہ اسرائیلی حملے کے بارے میں بات چ
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کرنے کے لیے تعینات کیے گئے ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا


تل ابیب ،02مئی (ہ س )۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پر آئندہ اسرائیلی حملے کے بارے میں بات چیت ابھی تک جاری ہے تاہم اس کی ابھی تک وضاحت نہیں کی گئی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفترنے اعلان کیا کہ رفح پر حملے کے لیے تیاری جاری ہے۔ کسی معاہدے سے رفح کا حملہ مشروط نہیں ہوگا۔دریں اثنا اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کچھ ریزرو فوجیوں کو ہٹا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جن فوجیوں کو غیر فعال کیا گیا ہے انہیں ممکنہ رفح آپریشن میں حصہ لینے کے لیے تفویض کیا گیا ہے۔ذرائع نے کوئی نئی تفصیلات یا برطرفی کے فیصلے کی وجوہات کا بیان بھی ظاہر نہیں کیا۔

یہ پیش رفت امریکی اور اسرائیلی حکام کی طرف سے اس انکشاف کے بعد سامنے آئی ہے جس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو بتایا کہ وہ ایسے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے جس میں غزہ کی پٹی میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande