دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرنے ریاستی خواتین کمیشن کے 223 ملازمین کو برطرف کردیا
نئی دہلی، 2 مئی (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کے حکم کے بعد دہلی کمیشن برائے خواتین
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرنے ریاستی خواتین کمیشن کے 223 ملازمین کو برطرف کردیا


نئی دہلی، 2 مئی (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کے حکم کے بعد دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے ہٹا دیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ اس وقت کی ڈی سی ڈبلیو کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کی جانب سے قواعد کے خلاف انکی تقرری کی گئی تھی۔

جمعرات کو ڈی سی ڈبلیو سے متعلق حکمنامے کی ایک کاپی ٹویٹر پر جاری کی گئی۔ ڈی سی ڈبلیو ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے حکم میں کہا گیا ہے کہ کمیشن صرف 40 ملازمین کی خدمات حاصل کر سکتا ہے، لیکن لیفٹیننٹ گورنر کی منظوری کے بغیر 223 نئے عہدے بنائے گئے۔ کمیشن کے پاس ملازمین کو کنٹریکٹ پر تعینات کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

دوسری طرف مالیوال نے لیفٹیننٹ گورنر کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ مالیوال نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی سی ڈبلیو میں کنٹریکٹ پر رکھے گئے تمام ملازمین کو ہٹا دیا ہے۔ کمیشن میں کل 90 ملازمین ہیں جن میں سے صرف 8 افراد کو حکومت نے ملازمت دی ہے، باقی ملازمین 3 ماہ کے کنٹریکٹ پر ہیں۔ کنٹریکٹ پر رکھے گئے تمام ملازمین کو ہٹایا گیا تو ویمن کمیشن کو تالہ لگا دیا جائے گا۔ مالیوال نے کہا ہے کہ وہ خواتین کمیشن کو بند نہیں ہونے دیں گی، چاہے وہ انہیں جیل میں کیوں نہ ڈال دیں۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande